'سورن سنگھ کے قتل کی وجہ سیاسی تنازع'
پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو الیکشن کیلئے ٹکٹ نہ ملنے کے تنازع پر قتل کیا گیا،طالبان کا دعویٰ غلط، ڈی آئی جی مالاکنڈ
پشاور: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مالاکنڈ آزاد خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اقلیتی رکن اسمبلی سردار سورن سنگھ کو الیکشن کے لیے ٹکٹ نہ ملنے کے تنازع پر اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کیا گیا۔
پشاور میں سورن سنگھ کے قتل کیس سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی مالاکنڈ نے کہا کہ سورن سنگھ کو 22 اپریل کی شام 7 بجے پیر بابا مزار پر ان کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔