سورن سنگھ کی آخری رسومات اداکردی گئیں
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور کو گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور سورن سنگھ کی آخری رسومات اداکردی گئیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سردار سورن سنگھ کی آخری رسومات بونیر پیر بابا میں ادا کی گئیں ۔
وزیر اعلی خیبر پختون خوا، اراکین اسمبلی اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میںآخری رسومات میں شرکت کی ۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اقلیتی رکن اسمبلی قتل