'الطاف حسین سے 25 سال کا حساب لوں گا'
متحدہ رابطہ کمیٹی کے سابق اور سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے موجودہ رکن افتخار احمد رندھاوا بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے رکن اور ماضی میں رابطہ کمیٹی اور پنجاب کمیٹی کے رکن افتخار احمد رندھاوا پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شامل ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق افتخار رندھاوا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اپنے 25 سال کا حساب ضرور لیں گے۔