کھیل

اذلان شاہ ہاکی: آسٹریلیا چمپین، پاکستان نمبر پانچ

ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 4-0 سے شکست دی، پاکستان نے کینیڈا کو 3-1 سے ہرایا۔

اذلان شاہ ہاکی: آسٹریلیا چمپین، پاکستان نمبر پانچ

ایپو: ملائیشیا میں منعقدہ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے چمپین کا اعزاز آسٹریلیا نے حاصل کیا۔

آسٹریلیا نے فائنل میں ہندوستان کو 4-0 سے شکست دی۔

پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان کے ارسلان قادرکو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 6 گول کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت آخری مقابلوں کی تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

پاکستان کے محمد عمر بھٹہ اپنے مخالف کھلاڑی گورڈن جسٹس سے گیند چھیننے کی کوشش کررہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے پانچویں پوزیشن کے میچ میں کینیڈا کو 3-1 سے شکست دے دی—فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ کے ہیڈن فلپ گیند کو گول کے لیے بھیج رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ اور ملائیشیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا اورنتیجہ شوٹ آؤٹ پر ملا—فوٹو: اے ایف پی
تیسری پوزیشن کے میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے گول کیپرڈیون کو ساتھی کھلاڑی گول روکنے پر مبارک باد دے رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
سریندر کمارکا زوردار انداز،فلین اوگیلو گیند سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے چار گول داغے کر میدان مارلیا—فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلوی کھلاڑی تھامس کریگ نے ہندوستان کے خلاف دو گول کئے—فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلوی ٹیم کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو—اے ایف پی
آسٹریلیا 9 ویں دفعہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی چمپین بنی—فوٹو: اے ایف پی