شادی کے بعد لوگوں کی زندگی کیسے بدل جاتی ہے؟
شادی کے 8 حیران کن طبی فوائد
ہوسکتا ہے کہ اس کے خراٹے آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کردیں یا ناپسندیدہ عادات دیوانگی کی سرحد تک پہنچا دیں مگر آپ کا شریک حیات روزمرہ کی بنیاد پر آپ کی زندگی بچانے کا باعث بھی ہوتا ہے۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق درمیانی عمر کے شادی شدہ افراد اپنے غیر شادی شدہ ساتھیوں کے مقابلے میں جسمانی طور پر زیادہ فٹ، مضبوط گرفت اور تیز چلتے ہیں۔
لندن کالج یونیورسٹی کی اس تحقیق میں امریکا اور انگلینڈ کے 20 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا گیا کہ شادی شدہ افراد مطلقہ افراد کے مقابلے میں زیادہ تیز چلتے ہیں جبکہ مطلقہ خواتین کی گرفت کمزور ہوجاتی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ طلاق کا تناﺅ کا اثر جسمانی صحت پر بھی مرتب ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں : شادی کے بعد اکثر افراد موٹے کیوں ہوجاتے ہیں؟
یہ پہلا موقع نہیں جس میں سائنسدانوں نے شادی کا تعلق اچھی صحت سے جوڑا ہو، اس سے قبل ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ کینسر کے شکار شادی شدہ مریضوں میں اس بیماری سے بچنے کا امکان کنوارے افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد کو زیادہ بہتر سماجی معاونت حاصل ہوتی ہے جو ان کو اس جان لیوا مرض سے بچانے میں کنجی ثابت ہوتی ہے۔
مگر کیا آپ کو شادی کے درج ذیل یہ خفیہ طبی فوائد معلوم ہیں ؟