سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک آپ کے بارے میں کیا کچھ جانتی ہے؟

فیس بک کے پاس آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت زیادہ معلومات ہوتی ہے جس کا اندازہ آپ خود بھی ایک فیچر میں جاکر لگاسکتے ہیں۔

فیس بک کا استعمال انٹرنیٹ پر آنے والا کونسا صارف نہیں کرتا ہوگا؟ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ آپ کے بارے میں کتنی زیادہ معلومات رکھتی ہے ؟

جی ہاں فیس بک کے پاس آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت زیادہ معلومات ہوتی ہے جس کا اندازہ آپ خود بھی اس کے ایک فیچر میں جاکر لگاسکتے ہیں۔

فیس بک آپ کے بارے میں 3 ذرائع سے جاننے کی کوشش کرتی ہے جیسے وہ معلومات جو آپ اس سائٹ کو فراہم کریں مثال کے طور پر عمر وغیرہ۔

دوسرا طریقہ فیس بک کو استعمال کرنے کا انداز ہوتا ہے یعنی اس پر آپ کیا کچھ کلک کرتے ہیں جبکہ تیسرا طریقہ ایسا ہے جس کے بارے میں زیادہ معلومات تو نہیں مگر اس کے ذریعے فیس بک آپ کو اس وقت بھی ٹریک کرتی رہتی ہے جب آپ ویب سائٹ پر نہیں ہوتے۔

اس سائٹ میں ایک خصوصی ٹول ایڈ پریفرینس موجود ہے جو آپ کو ان تمام معلومات کے نتائج دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس میں وہ تمام ڈیٹا تو نہیں جو فیس بک آپ کے بارے میں ٹریک کرتا ہے مگر وہاں آپ چیک کرسکتے ہیں یہ ویب سائٹ آپ کے بارے میں کیا کچھ جانتی ہے یعنی دلچسپیاں اور دیگر چیزیں۔

یہاں آپ وہ تمام معلومات تلاش کرسکیں گے جو فیس بک کے خیال میں وہ آپ کے بارے میں جانتی ہے۔

اس میں متعدد امور ہوسکتے ہیں جیسے آپ کی شادی کو کتنا عرصہ ہوگیا، آپ کے سیاسی نظریات اور دیگر اضافی معلومات وغیرہ۔

فیس بک اس معلومات کا استعمال یہ تعین کرنے کے لیے کرتی ہے کہ آپ کو کیا دکھایا جائے، اس سائٹ پر اشتہاری کمپنیاں اس کی بنیاد پر آپ کے نیوزفیڈ پر اشتہارات دکھاتی ہیں۔

یہ معلومات خفیہ نہیں ہوتی بلکہ فیس بک کی خواہش ہوتی ہے کہ لوگ وہاں جاکر اپنی دلچسپیوں کی معلومات میں اضافہ کریں تاکہ وہ اس کے مطابق اشتہارات دکھا سکے۔

اس طرح فیس بک ہر ایک کے کی شخصیت کے بارے میں کافی جامع تصویر تیار کرلیتی ہے اور یہ تو وہ ڈیٹا ہے جو فیس بک ہمارے سامنے بھی پیش کرتی ہے۔

یہ حیرت انگیز ہونے کے ساتھ خوفزدہ کردینے والا بھی ہے کیونکہ یہ وہ معلومات ہے جو ہم ہنسی خوشی فیس بک کے حوالے کرتے ہیں اور دوبارہ سوچتے بھی نہیں، یعنی ہیکرز سے تو ڈرتے ہیں مگر آن لائن پرائیویسی کی کوئی پروا نہیں۔

مگر آپ اس چاہیں تو اس کی صفائی بھی کرسکتے ہیں وہاں متعدد کیٹیگریز سامنے آجائیں گی ہر ایک کو الگ الگ کلک کرکے کھولیں اور ٹارگٹ اشتہارات کو ڈیلیٹ کرنا شروع کردیں اس میں کچھ وقت تو لگے گا مگر کچھ عرصے کے لیے آپ کو اشتہارات سے نجات ضرور مل جائے گی اور فیس بک کے پاس آپ کے بارے میں معلومات بھی غائب ہوجائے گی جو کچھ عرصے بعد پھر آپ کی فیس بک سرگرمیوں سے یہ سائٹ اکھٹا کرے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔