متحدہ کی بلقیس مختار بھی مصطفیٰ کمال کے ساتھ
پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونیوالی رکن اسمبلی 2002 ،2008 اور2013 کے انتخابات کے بعد خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئیں۔
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رکن سندھ اسمبلی اور سینئر رہنما بلقیس مختار بھی پارٹی چھوڑ کر مصطفیٰ کمال کی نئی جماعت پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) میں شامل ہو گئیں۔
بلقیس مختار 2002 سے سندھ اسمبلی کی رکن ہیں، وہ 2002، 2008 اور 2013 کے انتخابات کے بعد خواتین کی مخصوص نشست پر ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔
پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والی 47 سالہ بلقیس مختار پہلی خاتون رہنما ہیں جنہوں نے متحدہ قومی موومنٹ چھوڑنے کا اعلان کیا۔