پاکستان

سبی میں جعفر ایکسپریس پر بم حملہ،ایک ہلاک

بختیارآباد میں شرپسندوں کے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے لاہورسے کوئٹہ آنے والی ٹرین کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،لیویز ذرائع
|

سبی: بلوچستان کے شہر سبی میں جعفر ایکسپریس پر شرپسندوں کے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

— فوٹو: ڈان نیوز

لیویز ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین لاہور سے کوئٹہ آرہی تھی کہ بختیار آباد کے علاقے میں شرپسندوں نے اس پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بولان میں ٹرین پہ حملہ؛ ایف سی اہلکار سمیت چار افراد ہلاک

شرپسندوں کی جانب سے کیے گئے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی۔

دھماکے کے بعد فرنٹیر کور (ایف سی) اور لیویز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

مزید پڑھیں : بلوچستان: جعفر ایکسپریس میں دھماکہ، سات ہلاک

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں اور اضلاع میں شرپسندوں کی جانب سے مسافر ٹرینوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

شرپسندوں کی جانب سے حملوں میں ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ٹرینوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔