نیب نے فراڈ نہیں پکڑنا تو اس کو بند کردیا جائے، یہ وقت حکمرانوں کے احتساب کا ہے، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے پاناما لیکس پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معاملے پر تحقیقات شروع کی جائے۔
انہوں نے حکمرانوں کے حوالے سے کہا کہ اگر انہیں اپنی ساکھ برقرار رکھنا ہے تو فوری تحقیقات کی جائے۔