نقطہ نظر

سائنس کا اڈہ: سورج کا رنگ برنگی انجام

ستاروں کی اموات کیسے واقع ہوتی ہیں؟ اگر ہمارے سورج کی موت ہوجائے تو انسانوں کا مستقبل کیا ہوگا؟

ستارے روشن کیوں نظر آتے ہیں؟

ہر ستارہ ہائیڈروجن گیس سے مل کر بنتا ہے۔ جب اس ستارے میں موجود ہائیڈروجن گیس کے ایٹم آپس میں ملتے ہیں، تو اس نیوکلیئر ری ایکشن سے ہیلیئم گیس، روشنی اور گرمی پیدا ہوتی ہے، جو ہمیں دھوپ اور حدت کی صورت میں زمین پر محسوس ہوتی ہے۔

سورج ایسا تقریباً 4 ارب سالوں سے کر رہا ہے۔ لیکن یہ ہمیں مزید کتنا عرصہ روشنی دے سکے گا؟

تب کیا ہوگا جب ہمارے سورج میں موجود تمام کی تمام ہائیڈروجن گیس ہیلیئم میں تبدیل ہوجائے گی؟ ستاروں کی اموات کیسے واقع ہوتی ہیں؟ اگر ہمارے سورج کی موت ہوجائے تو انسانوں کا مستقبل کیا ہوگا؟

آئیں ان تمام سوالات کے جواب ماہرِ فلکیات ڈاکٹر سلمان حمید سے جانتے ہیں۔

سائنس کا اڈہ
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔