کھیل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب

لاہور کے بک ہاؤس میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ویمن ٹیم کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب

لاہور: ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا منعقد کی گئیا جہاں وہ مداحوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور اپنے تجربات بیان کئے۔

تقریب کا اہتمام معروف گلوکارہ زیب بنگش اور ثانیہ ملک کی میزبانی میں دی لاسٹ ورڈ بک میں کیا گیا جہاں منیبہ مزاری، دیگر خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔

تقریب کی تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے دلچسپ واقعات سنا کر مداحوں کو خوب ہنسایا– فوٹو: پی سی بی
کپتان ثنا میر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران پاکستانیوں اور میڈیا کی جانب سے حوصلہ افزائی کی تعریف کی – فوٹو: پی سی بی
گلوکارہ زیب بنگش اور ثانیہ ملک نے لاسٹ ورڈ بک میں ہندوستانی ٹیم کو ان کے گھر میں ہرانے والی قومی ٹیم کے لیے تقریب سجائی تھی— فوٹو: پی سی بی
ثنا میر کا کہنا تھا کہ کیریئر کے شروع میں ہندوستان کے خلاف جیتنا بہت اہم ہوتا ہے– فوٹو: پی سی بی
تقریب میں موجود بچوں نے بھی ٹیم کی باتوں سے لطف اٹھایا– فوٹو پی سی بی
بسمہ معروف، کپتان ثنا میر اور ندا ڈار ہمہ تن گوش ہیں–فوٹو پی سی بی
اسماویہ اقبال اور بسمہ معروف بھی تقریب میں شامل– فوٹو: پی سی بی
بنگلہ دیش ویمن ٹیم کے خلاف میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والی سدرہ امین خوشگوار موڈ میں– فوٹو: پی سی بی
ویمن ٹیم مداحوں کے درمیان سوالات کے جوابات دیتے ہوئے– فوٹو: لاسٹ ورڈ (فیس بک)۔
زیب بنگش کی موجودگی میں ویمن ٹیم محوِ گفتگو–فوٹو: لاسٹ ورڈ (فیس بک)۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔