آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے نجات کے گھریلو ٹوٹکے
خوبصورت آنکھیں آپ کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں اور یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی آنکھوں کا خیال رکھیں تاکہ اس کے گرد سیاہ حلقے آپ کی خوبصورتی کو متاثر نہ کرسکیں۔
مرد ہو یا خواتین کسی کے چہرے پر یہ گہرے حلقے اچھے نہیں لگتے اور ان کو میک اپ سے چھپانا بھی کوئی آسان کام نہیں۔
شام کی تقریب میں ان کی وجہ سے آپ کو زیادہ توجہ نہیں ملتی جبکہ صبح میں یہ زیادہ واضح ہوتے ہیں۔
کیا آپ نے کبھی جاننے کی کوشش کی کہ آخر آنکھوں کے گرد یہ سیاہ حلقے کیوں بنتے ہیں؟ اکثر اس کی وجوہات میں نیند کی کمی اور تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ غیر صحت بخش غذاﺅں کا استعمال قابل ذکر ہوتے ہیں، مگر تناﺅ، ہارمون میں عدم توازن، پانی کی کمی اور سورج میں بہت زیادہ وقت گزارنا بھی آنکھوں کے گرد ان حلقوں کا باعث بن سکتا ہے۔
مگر ان سے نجات کا عملی اور انتہائی آسان طریقہ کیا ہے؟ وہ کونسا بہترین ٹوٹکا ہے جو آنکھوں کے گرد جلد کو بغیر کسی خطرے کے جگمگا دے؟ نقصان دہ کیمیکلز کے استعمال کی بجائے آنکھوں کے نیچے شفاف جلد کا سب سے موثر ذریعہ کونسا ہے؟ یہاں کچھ ایسے ہی آسان نسخے بتائے جارہے ہیں۔