پاکستان

ٹوبہ ٹیک سنگھ: سیلفی نے طالب علم کی جان لے لی

سیلفی لینے کے دوران تیز رفتار ٹرین سے بچنے کی کوشش میں ایک نوجوان نہر میں ڈوب کر ہلاک۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ: شور کوٹ کنٹونمنٹ کے قریب سیلفی لینے کے دوران تیز رفتار ٹرین سے بچنے کی کوشش میں ایک نوجوان طالب علم نہر میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق،حیدری والا سے تعلق رکھنے والا سیکنڈ ایئر کا طالب علم محمد عبید اپنے دوستوں کے ساتھ تریموں- سدھنائی لنک اور تریموں سدھنائی- حویلی لنک نہروں پر پکنک کیلئے گیا تھا۔

عبید ریلوے پل پر سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین آ گئی۔ اس صورتحال میں خوف زدہ عبید نے نہر میں چھلانگ لگا دی اور ڈوب گیا۔

آخری خبریں آنے تک ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ اضلاع کے ریسکیو 1122 غوطہ خور عبید کی لاش نکالنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

یہ خبر یکم اپریل، 2016 کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔