ٹینس متعصب کھیل ہے: نک کرگیوس
میامی: آسڑیلیا کے ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس نے ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی) کے مقابلے کے دوران اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹینس کو ’’متعصب ‘‘اور’’ برباد ‘‘ قرار دے دیا۔
مقابلے کے پہلے سیٹ میں تنازعہ کا آغاز تب ہوا جب امپائر سیڈرک موریر نے کرگیوس کی جانب سے گیند کو اسٹینڈز میں پھینکنے کو ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیا۔
کرگیوس نے امپائر کو بتایا کہ یہ حرکت غیر ارادی طور پر سرزد ہوئی اور اگر اُن کی جگہ 14 بار گرینڈ سلیم جیتنے والے رافیل نڈال ہوتے تو اُن کو اس حرکت پر کچھ نہیں کہا جاتا۔
اُنہوں نے امپائر سے کہا کہ 'اگر کوئی اور مثلاً رافیل یہ کرتا، تو آپ کچھ نہ کہتے'۔
اُن کا کہنا تھا کہ 'یہ کھیل کسی بھی دوسری چیز کی طرح متعصب ہے ، اور آپ یہ سب جانتے ہیں، اب چھپانے کو کچھ نہیں رہا، یہ کھیل برباد ہوگیا ہے، بالکل برباد'۔
کرگیوس میچ کے بعد اپنی بات پر قائم رہے۔
کرگیوس وہ سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں جنہوں نے صرف 26 سال کی عمر میں اے ٹی پی کی ٹاپ 30 کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی ہیے۔
کرگیوس جمعرات کو سیمی فائنل میں کینیڈا کے میلوس راونیک کا سامنا کریں گے۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔