مریض کو زندہ جلانے والا جعلی عامل گرفتار
سائیں بابا کو حافظ آباد سے ملزم گرفتار کیا گیا، ملزم نے 60 سالہ عبد الستار کو زندہ جلانے کا اعتراف کر لیا۔
گجرانوالہ : 4 روز قبل 'جنات نکالنے کے عمل' کے دوران گجرانوالہ کے شہری کو زندہ جلانے والے جعلی عامل کو گرفتار کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ باغبانپورہ کے رہائشی 60 سالہ محنت کش عبدالستار کو بیماری سے نجات دلانے کے لیے کئے جانے والے 'عملیات' کے دوران جعلی عامل سائیں بابا اور اس کے ساتھیوں نے زندہ جلا دیا تھا۔