'را' ایجنٹ ہندوستان کا 'سابق فوجی' قرار
ہندوستان کےمطابق کسی شخص کے ذاتی فعل کوحکومت سے نہیں جوڑاجا سکتاجبکہ وہ قبل ازوقت ہی انڈین نیوی سے ریٹائرمنٹ لے چکا تھا۔
نئی دہلی : ہندوستان نے بلوچستان سے گرفتار ہونے والے 'را' کے مبینہ ایجنٹ کو شہری تسلیم کر لیا البتہ اس کو فوج کا سابقہ اہلکار ظاہر کیا گیا ہے۔
ہندوستان کے نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق نیوی کے ایک سابقہ اہلکار کو پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے الزام گرفتار کیا گیا ہے۔
ہندوستان کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی شخص کے ذاتی فعل کو حکومت سے نہیں جوڑا جا سکتا جبکہ وہ وقت سے قبل ہی انڈین نیوی سے ریٹائرمنٹ لے چکا تھا۔