دنیا

184 سالہ کچھوے کا زندگی میں پہلا غسل

جوناتھن نامی یہ کچھوا اپنی زندگی کے 184 برسوں میں ایک بار بھی نہیں نہایا تھا اور اب اسے اس تجربے سے گزارا گیا۔

اگر تو ہم کچھ دن نہ رہیں تو خود کو برا لگے یا نہ لگے مگر آس پاس لوگوں کا ردعمل ضرور شرمندگی دلا دیتا ہے۔

تو ذرا سوچے کہ کسی جاندار کو 184 سال بعد نہا کر کیسا محسوس ہوا ہوگا؟

جی ہاں یہ بات ہے اس زمین کے معمر ترین جانداروں میں سے ایک کچھوے کی۔

جوناتھن نامی یہ کچھوا اپنی زندگی کے 184 برسوں میں ایک بار بھی نہیں نہایا تھا اور اب اسے اس تجربے سے گزارا گیا۔

یہ کچھوا ابھی برٹش ہسٹری آف سینٹ ہیلنا میں مقیم ہے۔

وہاں شاہی خاندان کے لوگوں کی آمد کے موقع پر ہونے والی تیاریوں کے لیے اس کچھوے کو اچھی طرح نہلایا گیا۔

اس کام میں وقت تو بہت لگا مگر لگ بھگ دو صدیوں کے بعد پہلی بار جوناتھن صاف اور چمکنے لگا۔

نہانے کے بعد اس کی عمر تو کم نہیں ہوئی مگر وہ مختلف نظر اآنے لگا، اس کی رنگت پیلی ہوگئی جبکہ اس کے خول پر بنے دائرے لگ بھگ غائب ہوگئے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔