لائف اسٹائل

بیٹ مین ورسز سپرمین فلم دیکھنے کے خواہشمند؟

بیٹ مین ورسز سپرمین : ڈان آف جسٹس جمعہ کو ریلیز ہورہی ہے اور چند بڑی فلموں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔

بیٹ مین ورسز سپرمین فلم دیکھنے کے خواہشمند؟

بیٹ مین ورسز سپرمین : ڈان آف جسٹس جمعہ کو ریلیز ہورہی ہے اور اسے سپرہیروز پر بننے والی چند بڑی فلموں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔

بین ایفللک (بیٹ مین)، ہنری کیویل (سپرمین) اور گال گدوٹ (ونڈر ویمن) نے اس میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

اگر تو آپ اسے دیکھنے کا منصوبہ بنارہے ہیں تو اس کی کچھ تصویری جھلکیوں سے اس کی اسٹوری کا اندازہ لگائیں اور جانیں کہ یہ کس حد تک آپ کو پسند آسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس فلم کو زیک سنائیڈر نے ڈائریکٹ کیا ہے جو اس سے قبل مین آف اسٹیل اور 300 جیسی کامیاب فلمیں بناچکے ہیں۔

اس فلم کا مرکزی خیال بیٹ مین اور سپرمین کے درمیان گرما گرم مقابلے پر گھومتا ہے، اگرچہ بعد میں یہ دونوں ایک بڑے ولن کے خلاف اکھٹے ہوجاتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

اس فلم میں ولن کا کردار لیکس لوتھر (جیسی ایسنبرگ) نے نبھایا ہے۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

بیٹ مین اور سپرمین نے فلم میں اپنا زیادہ وقت انتہائی مشتعل حالت میں نظر آتے ہوئے گزارا ہے۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

ایمی ایڈمز نے اس فلم میں لوئس لین کا کردار نبھایا ہے جو سپرمین کامکس سے لیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

لیکس لوتھر نے ایک سپرولن ڈومز ڈے کو تخلیق کیا جس کے خلاف سپرمین اور بیٹ مین اکھٹے ہوتے ہیں جسے دیکھنے کے لیے آپ کو فلم کا انتظار کرنا ہوگا۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

ونڈر ویمن کا کردار ادا کرنے والی گال گدوٹ کا کہنا ہے کہ ان کا اصل کاسٹیوم اتنا تنگ تھا کہ انہیں سانس لینے میں بھی مشکل ہوتی تھی۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

بیٹ مین کی جانب سے سپرمین کو 'ایلین' قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ مین آف اسٹیل کی مافوق الفطرت طاقت تھی اور یہی چیز بیٹ مین کو اس کے خلاف کھڑا کرتی ہے۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

فلم میں سپرمین کی طاقتوں کو دنیا کے لیے ایک خطرے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

فلم میں سپرمین، ونڈر ویمن اور بیٹ مین اکھٹے ہوتے ہیں اور اگر آپ اس کامکس سے واقف ہیں تو اس طرح جسٹس لیگ کی بنیاد پڑتی ہے۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

بیٹ مین کے ساتھی الفریڈ کے کردار کے لیے جرمی آئرن کو لیا گیا۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

کلارک کینٹ (سپرمین) کی پرورش کرنے والی خاتون مارتھا کینٹ کا کردار ڈائنا لین نے نبھایا۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

ہولی ہنٹرز نے مختصر مگر سینٹر فنچ کی شکل میں اہم کردار ادا کیا جو سپرمین کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرتی ہیں۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

لیورنس فشبیورن نے پیری وائٹ کا کردار ادا کیا جو ڈیلی پلانیٹ کے ایڈیٹر انچیف ہیں جہاں کلارک کینٹ کام کرتا ہے (صرف چشمے کے بل پر اپنی شخصیت چھپانے میں کامیاب بھی رہتا ہے)۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

اس فلم کے بعد ڈی سی کامکس کی جسٹس لیگ سیریز کا آغاز بھی ہوگا اور ان فلموں کی ہدایات زیک سنائیڈر ہی دیں گے۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

بیٹ مین ورسز سپرمین کا بجٹ ایک غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق 400 ملین ڈالرز کے لگ بھگ ہے اور اس طرح یہ اب تک تیار کی جانے والی سب سے مہنگی فلم بھی ثابت ہونے والی ہے۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

یہ فلم 25 مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے جس میں آپ ان سب جھلکیوں کی مکمل تفصیلات دیکھ سکیں گے۔

فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔