لائف اسٹائل

رانی مکھرجی کی 38ویں سالگرہ

رانی مکھرجی بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ مانی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر میں ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی آج اپنی 38ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

رانی بولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک مانی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔

رانی نے بولی وڈ میں ڈیبیو 1997 کی فلم ’راجا کی آئے گی بارات‘ سے کیا۔

اس فلم کے بعد رانی مکھرجی کو متعدد فلموں کی آفرز ہوئیں۔

انہیں بولی وڈ ہدایت کاروں کی پسندیدہ ہیروئین بھی مانا جاتا تھا۔

ان کی کامیاب فلموں میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’غلام‘، ’کبھی الوداع نہ کہنا‘، ’بلیک‘، ’پہیلی‘ وغیرہ شامل ہیں۔

رانی مکھرجی 2014 میں اپنے قریبی دوست اور ہدایت کار ادتیہ چوپڑا کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں۔

واضح رہے کہ رانی کے ہاں گزشتہ سال بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام ادیرا رکھا گیا۔

رانی مکھرجی کی سالگرہ کے موقع پر ایسی چند تصاویر دیکھیں جو شاید آپ نے اس سے قبل نہ دیکھی ہوں۔

رانی مکھرجی کی بچپن کی ایک تصویر۔

اس تصویر میں رانی مکھرجی اپنی کزن کاجول کے ساتھ موجود ہیں۔

رانی مکھرجی اور ایشوریا رائے ایک زمانے میں بہت قریبی دوست تھیں تاہم دونوں کے درمیان ذاتی اختلافات کے باعث ان کی دوستی ختم ہوگئی۔

رانی مکھرجی اور پریتی زنٹا قریبی سہیلیاں ہونے کے ساتھ ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں ’ویر زارا‘ اور ’چوری چوری چپکے چپکے‘ شامل ہیں۔

رانی مکھرجی اس تصوریر میں اپنے شوہر ادیتیہ چوپڑا کے ساتھ موجود ہیں۔

رانی مکھرجی اور ان کی والدہ کی یادگار تصویر۔

بشکریہ آئی بھی این لائو

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔