پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز سے صالح عبدالسلام کو آپریشن کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
برسلز : بیلجیئم پولیس نے پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور اہم ترین سہولت کار صالح عبدالسلام سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ 13 نومبر 2015 کو پیرس میں 6 مقامات پر حملے کیے گئے تھے، حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز میں 4 سے 5 گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا اور 14 نومبر کو رات ایک بجے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا، ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پیرس میں 6 مقامات پر حملے، 129 افراد ہلاک
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم پولیس نے مولن بیک کے علاقے میں ایک فلیٹ پر اُس وقت چھاپہ مارا جب تحقیقات کاروں کو فنگر پرنٹس کی مدد سے عبد الاسلام کی موجودگی کی پتہ چلا۔
چھاپے کے دوران پولیس اور فلیٹ میں موجود افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ 2 دھماکے بھی سنائی دیئے۔