میانمار: سوچی کے ڈرائیور صدر منتخب
ہِتن کیاو 50 سال بعد پہلے سویلین صدر منتخب ہوئے، 652 ارکان پر مشتمل ایوان میں 55 فیصد یعنی 360 ووٹ حاصل کر سکے۔
نیپی داو: میانمار کی پارلیمنٹ نے تاریخی انتخاب میں آنگ سان سوچی کے قریبی ساتھی اور ڈرائیور ہِتن کیاو کو ملک کا پہلا سویلین صدر منتخب کرلیا۔
امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق 70 سالہ ہِتن کیاو ملک میں 50 سال سے بھی زائد عرصے کی آمریت کے بعد جمہوری طور پر منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں، جو یکم اپریل کو اپنا منصب سنبھالیں گے۔
مشترکہ پارلیمنٹ کے 652 ارکان پر مشتمل ایوان میں سے 360 نے ہِتن کیاو کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد اسپیکر پارلیمنٹ نے ان کی کامیابی کا اعلان کیا۔