ننکانہ صاحب میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ’دہشت گرد‘ ہلاک
سی ٹی ڈی کی شاہ کوٹ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی، جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے پانچ ’دہشت گرد‘ ہلاک، 3 فرار۔
ننکانہ صاحب: پنجاب میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ضلع ننکانہ صاحب میں پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق،ہفتہ کی رات ننکانہ صاحب کے علاقے شاہ کوٹ کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔
پولیس کے مطابق، اس موقع پر مشتبہ دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی کارروائی میں پانچ مشتبہ دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ’دہشت گردوں‘ کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا ۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔