آئی جی سندھ تبدیل، اے ڈی خواجہ تعینات
غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، سپریم کورٹ نے سندھ پولیس میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
کراچی: انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام حیدر جمالی کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ اللہ ڈینو (اے ڈی) خواجہ کو نیا آئی جی سندھ مقرر کردیا گیا ۔
غلام حیدر جمالی کو ستمبر 2014 میں آئی جی سندھ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ جولائی 2014 سے سندھ پولیس کے قائم مقام انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ تعینات تھے۔