پاکستان

ایم کیو ایم کی صفائی مہم کا آغاز

صفائی مہم کراچی کے 6 اضلاع میں بیک وقت شروع کی گئی ہے
|

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق صفائی مہم کراچی کے 6 اضلاع میں بیک وقت شروع کی گئی ہے۔

مہم کراچی کے 6 اضلاع میں صبح 9 بجے سے شام 5 بچے تک جاری رہے گی—ڈان نیوز۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نمائش چورنگی پر کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر سیکٹروں کارکنوں کے ہمراہ جھاڑو اٹھاکر خود سڑک پر آئے اور صفائی مہم میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: کچرےکو'آخری آرام گاہ'تک پہنچائیں گے،ایم کیو ایم

ضلع ملیر میں بھی ایم کیوایم کے تحت صفائی مہم کیلیے مرکزی کمیپ لگادیاگیا جہاں متعدد افراد سٹرکوں اور گلیوں سے کچرا اور مٹی صاف کرنے میں مصروف ہیں۔

مصطفی کمال کا بیان : 'ہم محب وطن لوگ تھے، 'را' کے ایجنٹ ہوگئے'

مہم میں کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے بھی حصہ لیا—ڈان نیوز۔

ہرڈسٹرکٹ اورٹاؤن میں روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک صفائی مہم جاری رہے گی۔

دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام ڈمپرز اور دیگر مشینری بلاول ہاؤس کے قریب کھڑی کردی گئی۔

خیال رہے کہ آٹھ مارچ کو ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے مہم کا اعلان کیا تھا۔

—ڈان نیوز۔

انہوں نے 'اشاروں' میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کو 'گندگی' اور 'خرافات' سے پاک کریں گے۔

ساتھ ہی انھوں نے ذہنوں میں موجود 'ابہام، خرابی یا بگاڑ' کی 'صفائی مہم' شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

مزید جانیں: ایم کیو ایم نے الزامات پھر مسترد کردیے

خیال رہے کہ حالیہ چند دنوں سے ایم کیو ایم شدید داخلی انتشار کا شکار ہے اور پارٹی کے متعدد اراکین مصطفیٰ کمال کی جماعت میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

سیاسی پنڈتوں کے مطابق ایس صورت حال میں ایم کیو ایم نے عوام سے رابطے کے لیے 'صفائی مہم' کا سہارا لیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔