مصطفیٰ کمال کے الزامات پر کارروائی کا عندیہ
کراچی کے سابق ناظم کے الطاف حسین کیخلاف الزامات پر کارروائی ہوسکتی ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اور سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کے الزامات پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے سابق ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی کے ہمراہ ایک حالیہ پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر 'شراب نوشی' اور 'را' سے تعلقات کا الزام لگایا تھا۔