لائف اسٹائل

نوازالدین اور سری دیوی ’Mom‘ میں ایک ساتھ

سری دیوی کے شوہر اور پروڈیوسر بونی کپور کی پروڈکشن میں اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا۔

بولی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی اور نوازالدین صدیقی ایک ساتھ فلم ’Mom‘ (ماں) میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق سری دیوی بہت جلد فلم ’Mom‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی، جس میں نوازالدین صدیقی بھی ایک خاص کردار کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کی پروڈکشن سری دیوی کے شوہر اور پروڈیوسر بونی کپور کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’سری دیوی اداکاری کا انسائیکلوپیڈیا ہیں‘

نواز الدین کے ترجمان کے مطابق وہ جلد ہی اس فلم میں کام شروع کریں گے تاہم انہوں نے فی الحال اُن کے کردار کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

رپورٹس کے مطابق فلم ’Mom‘ کی مرکزی کہانی خواتین کے گرد گھومتی ہے، جو ایک منفرد کہانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ودیا، امیتابھ اور نوازالدین ایک فلم میں

جیسا کہ فلم کے نام سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سری دیوی اس فلم میں ماں کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

روی ادیاور کی ہدایات میں بننے والی فلم ’Mom‘ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ کیا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔