ملٹی میڈیا

سویٹزرلینڈ :نئی گاڑیوں کی بین الاقوامی موٹر شو میں رونمائی

جنیوا میں انٹرنیشنل موٹر شو میں 120 سے زائد نئی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ بہترین سپورٹس کارز کی نمائش بھی کی گئی۔

سویٹزر لینڈ جنیوا میں انٹرنیشنل موٹر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں بہترین پرتعیش سپورٹس کار کی نمائش کی گئی۔

86ویں ایڈیشن میں دنیا بھر کے مینوفیکچررز کی جانب سے 120 سے زائد نئے ماڈلز کی گاڑیاں متعارف کرائی گئیں۔

سال 2008 سے 2013 کے درمیان جاری مالیاتی بحران کے باعث صارفین نے اس طرف توجہ دینا چھوڑ دی تھی تاہم اب صنعتی رہنماؤں نے اس کی جانب مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بگیٹی برینڈ کی جانب سے اس شو میں دنیا کی سب سے تیز گاڑی Chiron کی رونمائی کی جس کی مالیت 2.6 ملین ڈالر کی ہے۔

یہ گاڑی ایک گھنٹے میں 420 کلومیٹرز تک کا راستہ طے کر سکتی ہے۔

دوسری گاڑیوں میں لیمبوروگھینی جو ایک گھنٹے میں 350 کلومیٹرز کا راستہ طے کر سکتی ہے اور بینٹلے شامل ہیں۔

لیمبوروگھینی کمپنی کے مطابق انہوں نے 40 Centenariosگاڑیاں تیار کیں تھی جو ان کی 53 سالوں کی تاریخ میں اب تک کی سب سے مضبوط گاڑیاں ہیں تاہم تمام گاڑیاں اس شو کے شروع ہونے سے قبل ہی فروخت ہوگئیں۔