خوشبویات کی مختلف اقسام میں فرق کیا ہے؟
الکحل اور پانی میں خوشبو دار تیل کی مقدار کے تناسب کو دیکھ کر خوشبویات کو مختلف نام دیئے جاتے ہیں۔
ہوسکتا ہے 'پرفیوم' اور ' کلون' کے درمیان فرق کو سمجھنے کا دعویٰ کرتے ہو مگر حقیقت کچھ زیادہ باریک یا پیچیدہ ہے۔
سادہ سی بات تو یہ ہے کہ تمام خوشبویات یکساں ہی ہوتی ہیں مگر انہیں الکحل اور پانی میں خوشبو دار تیل کے تناسب کو مدنظر رکھ کر مختلف نام دیئے جاتے ہیں۔
جیسے رئیل مین رئیل اسٹائل کے تیار کیے گئے گراف میں وضاحت کی گئی ہے کہ کس نام میں کتنی مقدار میں خوشبودار تیل کو الکحل اور پانی میں ملایا جاتا ہے۔