'دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے'
پشاور: شوال میں ہلاک ہونے پاک فوج کیپٹن عمیر اور دیگر 3 فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پشاور میں نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، صوبائی وزراء اور سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔
نماز جنازہ پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں افسر سمیت 4 فوجی اہلکار ہلاک
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں کو ملک بھر کے کونوں سے نکال کر ختم کر دیا جائے گا۔
جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ جوانوں نے دہشت گردوں کو شوال سے بھاگنے نہیں دیا، دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
علاوہ ازں آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کا دورہ کیا جہاں آپریشن میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔
آرمی چیف نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔
خیال رہے کہ پاک-افغان سرحد کے قریب جھڑپ میں چار سیکیورٹی اہلکار اور 19 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔