وزیرستان: 4 فوجی ،19 ’عسکریت پسند‘ ہلاک
ادھر، لڑاکا طیاروں نے دتہ خیل میں بمباری کرتے ہوئے کم از کم 15 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
پشاور: پاک- افغان سرحد کے قریب جھڑپ میں کم از کم 19 مشتبہ عسکریت پسند اور چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے شوال کے علاقے منگروتی میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو گھرے میں لے لیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 19 ’عسکریت پسند‘ اور فوج کے ایک کیپٹن سمیت چار اہلکار ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت کیپٹن عمیر، حوالدار حکیم، سپاہی حمید اور سپاہی راشد بتائی ہے۔