صحت

ناشتے کیلئے 4 بہترین ترکیبیں

دن کی اہم ترین غذا کے لیے کچھ منفرد ترکیبیں جسے سے آپ کے ناشتے کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔

ناشتہ دن کی اہم ترین غذا ہے جسے پہلے سے طے شدہ نہیں ہونا چاہیے۔

ناشتے کے لیے وہی حسب معمول ٹوسٹ یا مفن سے بڑھ کر بھی سوچا جاسکتا ہے۔ اسی حوالے سے ہم یہاں آپ کو کچھ منفرد ترکیبیں بتارہے ہیں جن سے آپ کا ناشتہ کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔

اپنی کافی خود گرائنڈ کریں

بشکریہ کری ایٹیو کامنس

ایسا کرنا تھوڑا مشقت بھرا عمل ہوسکتا ہے تاہم تازہ کافی سے آپ کے تاشتے کا لطف دوبالا ہوجائے گا۔پہلے اس عمل کی بنیادی اصول سمجھنے کے بعد مناسب آلات کے استعمال سے آپ کو روزانہ تازہ کافی ملے گی۔

گھر پر دہی بنائیں

فائل فوٹو

اسے تیار کرنا بھی آسان ہوتا ہے اور ایک اچھے ناشتے کے لیے تازہ دہی سے بہتر غذائیں کم ہی ہوں گی۔

انڈوں کا استعمال کریں

اے ایف پی فوٹو

ریسرچ یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈے ناشتے کے لیے ایک بہترین غذا ہے۔

انڈوں کی اچھی بات یہ ہے کہ انہیں بنانا انتہائی آسان ہوتا ہے جبکہ ان کا مزہ بڑھانے کے لیے صرف نمک اور کالی مرچوں کی ہی ضرورت پڑتی ہے۔

دلیہ (Oatmeal) کا استعمال کریں

بشکریہ کری ایٹیو کامنس

دلیہ مزیدار ہونے کے علاوہ انتہائی صحت بخش بھی ہوتا ہے جسے ناشتے میں گرم مصالحے اور ادرک کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے۔

بشکریہ نیو یارک ٹائمز


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔