لائف اسٹائل

'برائٹ کریں' پر عائشہ کی نئی ویڈیو

پاکستانی ٹی وی ہوسٹ عائشہ ثناء اپنی 'برائٹ کریں' ویڈیو کا خود ہی مذاق اڑاتی نظر آئیں.

پاکستانی ٹیلی ویژن ہوسٹ عائشہ ثناء نے اپنی مقبول وائرل ہوئی 'برائٹ کریں' کی ویڈیو کے جواب میں ایک نئی ویڈیو بنا ڈالی جس میں وہ پاکستانی فلم 'بچانا' کی تشہیر کرتی نظر آئیں.

اس ویڈیو میں عائشہ نے شائقین سے فلم 'بچانا' جا کر دیکھنے کی درخواست کی، ساتھ ساتھ انہوں نے ویڈیو کے آخر میں یہ بھی کہہ ڈالا کہ ’ڈائریکٹر صاحب آپ فلم کو برائٹ تو کریں‘۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر عائشہ کی آف کیمرا چِلانے کی ویڈیو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی.

اس ویڈیو میں عائشہ ثناء اپنے کیمرا مین کو اپنا چہرا مزید گورا کرکے دکھانے کا حکم دیتی نظر آئی تھیں۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی لوگوں نے اس کا مذاق بنایا جب کے عائشہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا.

متعدد لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو کے خلاف ٹویٹس بھی کیں.

پاکستان ماڈلز بھی عائشہ کا مذاق اڑانے میں پیچھے نہ رہیں، انہوں ڈب میش عائشہ کی نقل کر ڈالی.

عائشہ کا اپنی ہی ویڈیو کا مذاق بنانے پر یقیناً ان کو داد تو دینی چاہیے آخر کار یہ شوبز کی دنیا ہے اور اس میں پچھلی باتوں کو بھلا کر ہی آگے بڑھا جاتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔