مہمند ایجنسی میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ
کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ ایجنسی میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد کیا گیا، پولیٹیکل انتظامیہ
پشاور: وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی مہمند ایجنسی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا.
سیکیورٹی فورسز نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا جبکہ علاقے میں فورسز کا گشت مزید بڑھا دیا گیا ہے.
کرفیو کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز کردیا.