پاکستان

لاہور سفاری پارک: شیر کے 9 بچوں کی پیدائش

ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز خان کے مطابق 3 شیرنیوں نے 3 ، 3 بچوں کو جنم دیا، پارک میں شیروں کی تعداد 23 ہو گئی۔
|

لاہور : پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع سفاری پارک میں 3 شیرنیوں نے 9 بچوں کو جنم دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 9 بچوں کی پیدائش سے بعد سفاری پارک میں شیر اور شیرنیوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ ان بچوں کی پیدائش سے قبل چڑیا گھر میں 14 شیر اور شیرنیاں موجود تھیں۔

فوٹو : ڈان نیوز

ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز خان کے مطابق 3 شیرنیوں نے 3 ، 3 بچوں کو جنم دیا۔

ویڈیو دیکھیں : لاہور سفاری پارک میں بلیک جیگوار کا جوڑا

انہوں نے بھی تصدیق کی کہ بچوں کی پیدائش کے بعد پارک میں شیر اور شیرنیوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی۔

فوٹو : ڈان نیوز

خالد ایاز خان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر بچوں اور ماؤں کو باقی شیروں سے الگ رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا ک رواں ماہ کے آخرتک سفاری پارک آنے والے سیاحوں کو ان بچوں کو دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

فوٹو : ڈان نیوز

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.