عروہ حسین اور بشریٰ انصاری گلوکارہ بنیں گی
معروف پاکستانی اداکارائیں اپنے اگلے ڈرامے 'اداری' میں اسٹریٹ گلوکاراؤں کے کردار میں نظر آئیں گی.
معروف پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری اور عروہ حسین اپنے اگلے ڈرامے ’اداری‘ میں اسٹریٹ گلوکارہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔
کامیاب ڈرامہ 'صدقے تمہارے' کے ہدایت کار احتشام الدین کی ہدایت میں بننے والے اس ڈرامے میں ریحان شیخ، سمیعہ ممتاز، احسن خان اور فرحان سعید بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
عروہ کے مطابق اس ڈرامے میں اُن کا کردار گاؤں کی ایک سادہ سی لڑکی کا ہے جس کے لیے انہیں اپنے تلفظ اور لہجے پر کافی محنت کرنا پڑی۔