کھیل

وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

جنوبی ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان.

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے 12ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

پاکستان نے گیمز کے فائنل میں انڈیا کو 0-1 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیر (ر) خالد کھوکھر نے ڈان کو بتایا کہ انہیں وزیر اعظم کا اعلان سن کر بہت خوشی ہوئی۔

پی ایچ ایف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کا اعلان ان کے ہاکی سے پیار اور ولولہ کا ثبوت ہے۔

ادھر، خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت-بلتستان اور آزاد جموں کشمیر سے منتخب کردہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز 20 فروری کو پشاور کے لالہ ایوب اسٹیڈیم میں ہونے جا رہے ہیں۔

ٹرائلز کے اختتام پر منتخب ہونے والا پاکستان ہاکی اسکواڈ 17 سے 7 اپریل تک ملایشیا میں شیڈول 25ویں سلطان الان شاہ کپ میں حصہ لے گا۔

یہ خبر 16-2-17 کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔