ملٹی میڈیا

موبائل فونز کے بارے میں 8 حیران کن حقائق

موبائل فونز کے بغیر زندگی کا تصور لگ بھگ ناممکن ہوچکا ہے مگر آپ اپنے اس بہترین دوست کے بارے میں کیا کچھ جانتے ہیں؟

موبائل فونز کے بارے میں 8 حیران کن حقائق


گزشتہ برسوں کے دوران موبائل فونز ایک لت کی طرح دنیا پر چھا گئے ہیں۔

اب تو موبائل فونز کے بغیر زندگی کا تصور لگ بھگ ناممکن ہوچکا ہے مگر آپ اپنے اس بہترین دوست کے بارے میں کیا کچھ جانتے ہیں؟

یہاں ایسے ہی کچھ حیران کن حقائق اس ڈیوائس کے بارے میں بیان کیے جارہے ہیں جسے آپ اوسطاً 85 بار تو اپنے ہاتھ میں لے کر دیکھتے ہوں گے۔

پہلا موبائل فون

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

دنیا کا پہلا موبائل فون موٹرولا کا ڈینا ٹیک 8000 ایکس تھا جسے 1983 میں اس کمپنی کے ایک سنیئر عہدیدار مارٹن کوپر نے تیار کیا۔ اس فون میں صرف 30 نمبروں کو اسٹور کیا جاسکتا تھا جبکہ اس کا وزن 1.1 کلو گرام اور 30 منٹ تک بات کی جاسکتی ہے۔ اور ہاں اس کی قیمت 4000 ڈالرز تھی۔

پہلی موبائل فون کال

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

پہلی موبائل فون مارٹن کوپر نے ڈاکٹر جوئیل ایس اینگل نے کو 3 اپریل 1973کو اپنے زیرتکمیل ڈینا ٹیک موبائل فون کے ذریعے کی تھی۔

پہلا اسمارٹ فون

فوٹو بشکریہ آئی بی ایم

دنیا کا پہلا اسمارٹ فون 16 اگست 1994 کو معروف کمپنی آئی بی ایم نے متعارف کرایا تھا جس کا نام پہلے انیگلر رکھا گیا مگر بعد میں اسے سائمن پرسنل کمیونیکٹر کہا جانے لگا۔ یہ مارکیٹ میں دستیاب پہلے ٹچ اسکرین فون تھا جسے اسٹائلس یا انگلی کی مدد سے آسانی سے استعمال کیا اجستا تھا جبکہ اس میں کیلنڈر، کیلکولیٹر، ایڈریس بک اور نوٹ پیڈ جیسے فنکشن انسٹال تھے۔

جاپان میں موبائل فون کا انوکھا شوق

کریٹیو کامنز فوٹو

یہ ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ جاپان میں استعمال ہونے والے 90 فیصد کے لگ بھگ موبائل فونز واٹر پروف ہوتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ جاپانی عوام اپنی ڈیوائسز کو نہاتے ہوئے استعمال کرنے کے بہت زیادہ شوقین ہیں۔

ایپل کا انوکھا ریکارڈ

کریٹیو کامنز فوٹو

2012 میں ایپل نے 14 ہفتوں کے دوران 3 کروڑ 70 لاکھ آئی فونز فروخت کیے یعنی فی منٹ 262 اور فی سیکنڈ 4 فونز۔

دنیا کا سب سے مہنگا موبائل

بشکریہ میش ایبل

اس وقت دنیا میں لگ بھگ ہر ایک کے پاس موبائل فون تو ہوگا ہی، کچھ کے پاس اسمارٹ فون جبکہ کچھ کے پاس سادہ۔ مگر دنیا کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون فائیو تھا جسے ایک ڈیزائنر اسٹیورٹ ہگیز نے 26 قیراط کے سیاہ ہیروں سے ڈیزائن کرکے 15.3 ملین ڈالرز میں فروخت کیا۔

اینڈرائیڈ فونز کا راج

کریٹیو کامنز فوٹو

ویسے تو آئی فون کو اسمارٹ فونز کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے مگر جہاں تک فروخت کی بات ہے تو گوگل کے اینڈرائیڈ فونز کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت اسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں 82.8 فیصد صارفین اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کررہے ہیں۔

موبائل ایپس

کریٹیو کامنز فوٹو

اس وقت دنیا بھر میں 2.8 اسمارٹ فونز فروخت ہوچکے ہیں مگر ایک رپورٹ کے مطابق صرف 35 فیصد صارفین ہی ایک ماہ میں کسی ایپ کو اپنی ڈیوائس پر ڈاﺅن لوڈ کرتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔