'گمراہ کن' پروگرام نشر کرنے پر پیمرا کی اے آر وائی پر تنقید
جرنیلوں کی تعیناتی پر 'غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد' تجزیوں پر مبنی پروگرام نشر کرنے پر پیمرا کی اے آر وائی نیوز پر تنقید
کراچی: پاکستان الیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی نے پاک فوج کے جرنیلوں کی تعیناتی پر نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کو 'غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد' تجزیوں پر خبردار کیا ہے۔
پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا 'پچھلی کئی ماہ کی مسلسل مانیٹرنگ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ایک پروگرام میں میزبان اور ان کے ساتھی دانستہ طور پر حساس نوعیت کے معاملات کو غیر پیشہ وارانہ انداز اٹھاتے ہیں اور ایسے تبصرے کیے جاتے ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔'
اعلامیے کے مطابق 'ایسی نفرت و اشتعال انگیز زبان استعمال کی جاتی ہے جس کی پیشہ وارانہ صحافت میں کوئی گنجائش نہیں۔'