کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی
ضلعی ناظم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 14 فروری کو ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے.
کوہاٹ: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پرپابندی عائد کردی گئی .
کوہاٹ کے ناظم اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں اس دن کی مناسبت سے ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے.
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کے نام جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کوہاٹ کے تمام تھانوں کے انچارج اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع بھر کی دکانوں اور مارکیٹوں میں ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے کارڈز یا دیگر مواد کی خرید و فروخت نہ ہوسکے۔