کراچی میں تین مقامات پر دستی بم حملے
مبینہ ٹاون تھانے، کریم آباد میں گرلز کالج کے قریب بس اسٹاپ اور نارتھ ناظم آباد میں اسکول کے قریب بم حملے کیے گئے۔
کراچی: شہر قائد میں اس وقت خوف کی فضا دیکھنے میں آئی جب دو گھنٹے کے اندر شہر کے تین مختلف مقامات پر دستی بم حملے کیے گئے۔
پہلا حملہ ضلع شرقی میں مبینہ ٹاون تھانے پر ، دوسرا ضلع وسطی میں کریم آباد میں طالبات کے کالج کے قریب بس اسٹاپ جبکہ تیسرا ضلع جنوبی میں نارتھ ناظم آباد کے ایک اسکول پر کیا گیا۔