خیبرپختونخوا کے ڈی جی احتساب کمیشن مستعفی
لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے احتساب ایکٹ 2015 میں ترمیم کے باعث احتجاجاً استعفیٰ دیا.
پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد حامد خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے احتساب ایکٹ 2015 میں ترمیم کے باعث احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لائے گئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث کسی بھی مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے پانچ رکنی کمیشن کی منظوری کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ مشتبہ شخص کے جسمانی حراست کی مدت بھی 45 دنوں سے 15 دن کردی گئی ہے۔