پی آئی اے ملازمین قتل: 'مشکوک' شخص سامنے آ گیا
رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں مشکوک قرار دیا گیا شخص ریلی میں شریک فائر ڈپارٹمنٹ کا ملازم تھا۔
کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ملازمین کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں رینجرز کی جانب سے مشکوک قرار دیا گیا شخص ادارے کا ہی ملازم نکلا۔
واضح رہے کہ 2 جنوری کو کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی ریلی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر سہیل بلوچ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملازمین رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ رینجرز کے ساتھ ساتھ پولیس نے فائرنگ کی تردید کردی تھی۔