لائف اسٹائل

جہاز میں سونونگم کا کنسرٹ ، 5 ائیر ہوسٹسز معطل

ہندوستانی ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے گلوکار کے جہاز میں کنسرٹ کے بعد 5 ائیر ہوسٹسز کو معطل کرنے کا حکم دیا.

ہندوستانی گلوکار سونو نگم کے جہاز میں عملے کے مائک سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے گانا گانے کے بعد ہندوستانی ہوا بازی کے ریگولیٹر نے اس پر خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 5 ائیر ہوسٹسز کو معطل کرنے کا احکامات جاری کیے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سونو نگم کے جہاز میں گانا گانے کے بعد سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ائیر لائن کو جہاز پر موجود 5 ائیر ہوسٹسز کو معطل کرنے کا کہا جنہوں نے گلوکار کو فلائٹ انٹرکام استعمال کرنے کی اجازت دی۔

ائیر لائن انتظامیہ کو مستقبل میں ایسے کوئی واقعہ نہ پیش آنے کے لیے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 جنوری کو جودھ پور سے ممبئی آنے والی پرواز میں گلوکار سونو نگم نے جہاز پر موجود اپنے مداحوں کی درخواست پر دو گانے گائے تھے جس میں مقبول فلم ویر زارا کا گانا ’دو پل رکا‘ اور ابھیشیک بچن کی فلم کا گانا ’پنچھی ندیا‘ شامل ہیں۔

ہندوستانی ویب سائٹ مس مالنی نے اس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شئیر کی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔