بلوچستان کی پہلی موٹر وے کا افتتاح
بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دی جارہی ہے، یہ منصوبہ صوبے کی خوشحالی کیلئے اہم قدم ہے، وزیراعظم
کوئٹہ: وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں پہلی موٹر وے گوادر-ہوشاب (ایم-8) کا افتتاح کر دیا.
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی منصوبے نعروں سے نہیں بنتے بلکہ ان کے لئے صبر اور حکمت عملی سے کام لینا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا ' بلوچستان کو ملک کےدوسرے حصوں کے برابر لارہے ہیں۔ قوموں کی تعمیر کوئی کھیل تماشا نہیں، حقیقی انقلاب لائیں گے۔'
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دی جارہی ہے، یہ منصوبہ صوبے کی خوشحالی کیلئے اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں: 46 ارب ڈالر: پاکستان فائدہ کیسے اٹھائے؟
انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کے منصوبے گوادر کو وسط ایشیائی ملکوں سے منسلک کریں گے۔