چارسدہ یونیورسٹی حملہ: وی سی کوہٹانے کی سفارش
وزیراعلیٰ پختونخوا کو جمع کروائی گئی 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں حملے کی وجہ ناقص سیکیورٹی کو قرار دیا گیا.
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو پیش کردی گئی.
کمشنر پشاور ڈاکٹر فخرِ عالم، ریجنل پولیس افسر مردان سعید وزیر اور اسپیشل سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ غفور بیگ پر مشتمل تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعلیٰ کو جمع کروائی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ نامناسب سیکیورٹی کی وجہ سے ہوا۔
تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سیکیورٹی انچارج کو سیکیورٹی کے مناسب اقدامات نہ کرنے پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔