پاکستان

پشاور کے اسکولوں میں سیکیورٹی مشقیں

باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ہائی الرٹ.

باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ ایک ہفتے سے مختلف جگہوں پر سیکیورٹی مشقیں کی جا رہی ہیں۔

جمعہ کو پشاور کے متعدد اسکولوں میں ایلیٹ پولیس فورس کے اہلکاروں نے دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں کیں۔ کراچی میں منگل کو بتایا گیا تھا کہ فوج کے زیر انتظام تمام تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت ’شدید سردی‘ کے پیش نظر پیر کو 26 سے 31 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کر چکی ہے۔

نیچے پیش کی گئی تصاویر پشاور کے ایک اسکول کی ہیں جہاں جمعہ کو ایلیٹ پولیس فورس کے اہلکاروں نے مشقیں کیں۔