پشاور: اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
حساس اداروں نے جی ٹی روڈ پرواقع گوداموں میں کارروائی کرکے 1 ہزار رائفلز سمیت غیرملکی ساختہ خطرناک اسلحہ برآمد کیا.
پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دہشت گردی کے لیے شہر میں لائے جانے والے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا.