ایران کے بعد پاکستان کی ’دیوار مہربانی‘
پاکستان میں اس مہم کو عصمت علی چلا رہی ہیں، جو پیشے کے لحاظ سے ایک استاد ہیں، پہلی دیوار ایم ٹی خان روڈ پر بنائی گئی.
آپ سب کو ایران میں بے گھر افراد اور ضرورت مندوں کے لیے رضاکارانہ طور پر بنائی گئی دیوار مہربانی تو یاد ہی ہوگی، اب یہ مہم پاکستان میں بھی شروع کی جاچکی ہے۔
ایران کے مختلف شہروں میں ’دیوار مہربانی‘ (Wall of Kindness) کے نام سے مشہور ان دیواروں کے قریب انجان لوگ روز مرہ کے استعمال کی وہ چیزیں چھوڑ کر جاتے ہیں جن کی انہیں مزید ضرورت نہیں ہوتی اور اس کے بعد وہ چیزیں ضرورت مند لے جاتے ہیں۔