دنیا

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 13 سالہ فلسطینی لڑکی قتل

فلسطینی لڑکی نے فورسز کی ایک خاتون اہلکار پر پر حملہ کیا تھا، اسرائیلی پولیس کا دعویٰ

یروشلم: فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک 13 سالہ فلسطینی لڑکی ہلاک ہوگئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی نے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی ایک خاتون اہلکار پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں کم عمر فلسطینی بچوں کی جانب سے اسرائیلی فورسز یا شہریوں پر چاقوں سے مبینہ حملے کا یہ دوسرا واقع ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ: معمر فلسطینی خاتون ہلاک

اسرائیلی پولیس کی ترجمان لوبا سامری کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلسطینی لڑکی نے 'اپنے گھر والوں نے لڑائی کے بعد ایک چاقو کے ساتھ گھر کو موت کیلئے چھوڑ دیا تھا'۔

ترجمان نے بتایا کہ لڑکی نے مبنیہ طور پر چاقو کے ساتھ خاتون سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کرنے کیلئے دوڑ لگائی جس پر گارڈ نے فائرنگ کردی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد فلسطینی لڑکی کا والد وقوعہ پر آیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتہا پسند یہودیوں نے 18 ماہ کا فلسطینی بچہ زندہ جلادیا

اسرائیلی نیوز چینل پر واقعے کے حوالے سے دیکھائی جانے والی 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں صرف یہ دیکھا جسکتا ہے کہ ایک اسرائیلی خاتون گارڈ نئی اسرائیلی آبادی کے ساتھ موجود گیٹ کی جانب بھاگ رہی ہے جس کا پیچھا ایک فلسطینی لڑکی کررہی ہے اور اس لڑکی کے ہاتھ میں کوئی چیز موجود ہے جو مبنیہ طور چاقو معلوم ہوتا ہے۔

یہ خبر 24 جنوری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔