چارسدہ حملہ: '4 افراد نے سہولت کاری کی'
3 مرکزی سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ایک سہولت کار کو ابھی گرفتار نہیں کیا جاسکا، ڈی جی آئی ایس پی آر
پشاور: پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ چارسدہ حملے میں سہولت کاری کرنے والے افراد کی نشاندہی کرکے 3 مرکزی سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
پشاور میں عسکری حکام کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں سہولت کاری مجموعی طور پر 4 افراد نے کی جس میں 3 مرکزی سہولت کار گرفتار کیے جا چکے ہیں، ان میں عادل، ریاض اور نور اللہ شامل ہیں۔